122

مشیر شرما نے ڈکشا جے اینڈ کے، وِدیادان جموں وکشمیر میں پورٹلوں کا آغاز کیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے جموںوکشمیر میں ڈکشا اور وِدیا دان پورٹلوں و اَپیس کا آغاز کیا۔پرنسپل سیکرٹری محکمہ تعلیم نے بھی تقریب میں سری نگر سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی جبکہ کمشنرسیکرٹری اعلیٰ تعلیم ، چیئرپرسن جے کے بی او ایس ای ، ناظم تعلیم جموں ، ناظم تعلیم کشمیر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا اِس موقعہ پر موجود تھے۔ڈی آئی کے ایس ایچ اے( ڈیجیٹل اِنفراسٹرکچر فار نالیج شیئرنگ ) پورٹل سے اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی ۔اِس کی مدد سے اساتذہ اپنی تدریسی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکتے ہیں اور دیگر اساتذہ کے ساتھ بھی رابطے قائم کرسکتے ہیں۔اس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر حکومت درس و تدریس کے عمل کا معیار میں بہتری لانے کے لئے متعدد اختراعی اِقدامات اُٹھارہی ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ کووِڈ ۔19وَبا کے سبب طلبا ء کی تعلیم متاثر ہوئی ہے ۔ روایتی دروس و تدریسی کے عمل کو آن لائین طریقۂ کار کے ذریعے بہتر بنایا جارہا ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ اِی ۔لرننگ سکولوںمیں مستحکم بنانے کے لئے یہ صحیح موقعہ اور وقت ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ وِدیادان جموںوکشمیر میں مرحلہ وار شروع کیا جائے گا اور ابتدائی طور سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو اِس ضمن میں اپنی خدمات پیش رکھنے کی دعوت دی جائے گی اور بعدمیں اسے نجی سکولوں کے اساتذہ رضاکار تنظیموں اور دیگر تنظیموںکے لئے بھی کھولا جائے گا۔پرنسپل سیکرٹری محکمہ تعلیم کشمیر نے کہا کہ ڈکشا پلیٹ فارم مقرر سکولی نصاب سے متعلق اِی۔ لرننگ مواد فراہم کرے گا۔اُنہوں نے کہا کہ وِدیا دان پروگرام نصاب سے مطابقت رکھنے والے اِی۔ لرننگ موادکو ماہرین تعلیم اور تنظیموں کا اشتراک حاصل کیا جائے تاکہ نصاب میں منسلک تفریحی اور دلچسپ ای-لرننگ مواد تیار کیا جاسکے۔بعدمیں پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈکشا کے لئے 140 ماہرین مضمون پرمشتمل ریسورس گروپ کام کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں