اقوام متحدہ// 4 ستمبر//اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گٹیریس افغانستان میں انسانی امداد کی بڑھتی ضرورتوں کے سلسلے میں 13 ستمبر کو سوئٹزرلینڈ کے جنیوا میں وزرا کی سطح کی میٹنگ کریں گے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔انہوں نے جمعہ کو کہا کہ ’’اقوام متحدہ افغانستان کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ جنرل سیکرٹری افغانستان کی بڑھتی ضرورتوں کے تعلق سے 13 ستمبر کو ایک اعلی سطحی وزارتی میٹنگ کے لئے جنیوا جائیں گے‘‘۔
285