پلوامہ/ ندائے کشمیر//تنہا ایاز/
ضلع سرینگر کی معروف این جی او ہیلپنگ ہینڈز فاؤنڈیشن کی جانب سے اگلر لتر پلوامہ میں جسمانی طور معذور کھلاڑیوں کیلئے کرکٹ میچ کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع پلوامہ اور کولگام کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق اگلر لتر پلوامہ میں جسمانی طور مخصوص افراد کیلئے ایک روزہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام وادی کی ایک معروف رضاکار تنظیم وی دی ہیلپنگ ہینڈز فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے فاؤنڈیشن کے بانی عمر وانی میچ کی تقریب پر خود موجود رہے۔ تقریب میں ڈسڑکٹ ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن پلوامہ کے صدر غلام حسن پنڈت کے علاوہ دیگر کئی شخصیات نے شرکت کی۔میچ پلوامہ اور کولگام کے مدمقابل کھیلا گیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پلوامہ کی ٹیم نے 10 وکٹوں کی نقصان پر 96 رنز بنائے پلوامہ کی طرف سے عادل لیفٹی نے 34 رنز کی انیگز کھیلی۔جواب میں کولگام کی ٹیم نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر ہدف کو حاصل کرکے میچ کو جیت لیا۔ ٹیم کولگام کی جانب سے جاوید لیفٹی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 39 رنز بنائے بعد میں ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میچ کے آخر پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر وی دی ہیلپنگ ہینڈز فاؤنڈیشن کے بانی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی طور مخصوص افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگے بھی فاؤنڈیشن کی طرف سے وادی کے دیگر مقامات پر ایسے افراد کیلئے ٹورنامنٹ منعقد کئیے جائیں گے۔ڈسڑکٹ ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن پلوامہ کے صدر غلام حسن پنڈت نے ضلع انتظامیہ پلوامہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سے اپیل کی ہے کہ پلوامہ میں جسمانی طور خاص افراد کیلئے کھیلوں کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔
0