ڈاکٹر سوہن لعل کول اور منظور احمد میر کو ڈاکٹر عزیز حاجنی اور اشرف میموریل ایوارڈ
سرینگر/ 22 جولائی /شافیہ گلفام/
فیروز کلچرل فورم بادی پورہ چاڈورہ کی طرف سے یوسمرگ میں دو روزہ تھیٹر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔تین نشستوں پر مشتمل اس شاندار کانفرنس کے انعقاد میں کنول مصالحے،گاش آئی کیر بادی پورہ،میسرز محمد صدیق مشتاق احمد حیدر پورہ،گُلی سپورٹس چاڈورہ،کشمیر کچن کرافٹس چاڈورہ،عربین سٹور بی کے پورہ کا تعاون شامل تھا۔کانفرنس کی افتتاحی نشست کی صدارت ساہیتہ اکادمی کشمیری ایڈوایزری بورڈ کے کنوینر پروفیسر شاد رمضان نے کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی جموں کشمیر کےسابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر تھے۔انکے ساتھ ایوان صدارت نامور تھیٹر ساز ڈاکٹر سوہن لعل کول، کنول مصالحہ کے منیجر ظہور احمداور فورم کے جنرل سیکریٹری انتخاب عالم میر بھی شامل رہے۔خطبہ استقبالیہ غلام نبی یتو نے پیش کیا۔فورم کے ڈائریکٹر محمد رفیق ڈار نے فورم کا مفصل تعارف پیش کیا۔اس نشست کا اہم حصہ معروف تھیٹر ساز اور ادبی مرکز کمراز کے صدر جناب محمد امین بٹ کا کلیدی خطبہ تھا جس میں انہوں نے موجودہ تھیٹر کے حوالے سے مفصل بات کی۔
تقریب کی دوسری نشست(محفلِ اعزازات) جو رات بارہ بجے تک جاری رہی،کی صدارت جناب محمد امین بٹ نے کی۔انکے ساتھ ایوان صدارت میں حلقہ ادب سوناواری کے صدر جناب شاکر شفیع،نامور براڈکاسٹر اظہر حاجنی اور ڈاکٹر افتخار احمد بھی شامل رہے۔ فورم کی طرف سے اس سال کا ڈاکٹر عزیز حاجنی ایوارڈ معروف ڈراما اور ناول نگار ڈاکٹر سوہن لعل کول کو دیا گیا جبکہ اشرف میموریل ایوارڈ نامور تھیٹر اداکار اور ہدایت کا جناب منظور احمد میر کو عطا کیا گیا۔ اس موقع پر ایوارڈ حاصل کرنے والے دونوں فنکاروں نے بھی تھیٹر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس نشست کے دوران جن حضرات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا انمیں جناب محمد امین بٹ، شاکر شفیع ، اظہر حاجنی،الطاف حسین ، مجید مجازی اور ڈاکٹر افتخار احمد شامل ہیں۔نشست کے آخر پر فیروز کلچرل فورم کے صدر شبیر احمد یتو نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔یہ نشست رات کے بارہ بجے تک جاری رہی۔
تقریب کی تیسری نشست 21جولائی صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوئی جسمیں ایک ڈراما کے بعد محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا۔اس شاندار تھیٹر کانفرنس میں جموں کشمیر کے اطراف واکناف سے آے درجنوں اہم تھیٹر سازوں اور تھیٹر شایقین نے شرکت کی جنمیں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کشمیر ریاض احمد (KAS) ڈاکٹر روف عادل، ساجد محی الدین،الطاف حسین وغیرہ شامل ہیں ۔اس دو روزہ تقریب کی نظامت کے فرائض جناب گلزار نازکی نے انجام دئے۔