عوامی حلقوں نے اس قدم کی زبردست سراہنا کی
پلوامہ/ تنہا ایاز/ ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحمان پرہ کی سفارش پر ڈاکٹرز فار یو معرورف این جی او نے ضلع ہسپتال پلوامہ کو ایک ایمبولینس بطور عطیہ پیش کی ہے جس پر عوامی حلقوں نے اس قدم کی زبردست سراہنا کی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرس فار یو نامی معروف این جی او نے آج ضلع ہسپتال کو ایمبولینس کا عطیہ دیا جس کا افتتاح ممبر اسمبلی پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے کیا۔اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ ڈاکٹر تہمینہ جی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالغنی ڈار کے علاوہ ڈاکٹرس فار یو این جی او سے وابستہ کئی افراد موجود تھے۔واضح رہے کہ ڈاکٹرز فار یو این جی او نے یہ ایمبولینس ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمان پرہ کی سفارش پر ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ کو فراہم کی۔اس موقع پر ممبر اسمبلی وحید الرحمان پرہ نے این جی او کی اس قدم کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ایمبولینس ہسپتال میں مریضوں کیلئے صحت کی دیکھ بھال میں مددگار ثابت ہوگی۔اس موقع پر ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہسپتال پلوامہ میں کافی رش رہتا ہے اور دور دراز علاقوں کے علاوہ دیگر اضلاع سے بھی لوگ علاج و معالجہ کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ہسپتال میں جگہ کی کمی سٹاپ کی قلت، انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ کچھ ساز و سامان ایم آئی آر جیسی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔پرہ نے کہا کہ ضلع ہسپتال میں تمام تر بنیادی سہولیات دستیاب رکھنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے انہوں نے اسمبلی میں بھی بات کی اور ضلع ہسپتال میں بنیادی سہولیات دستیاب رکھنے کے لیے ان کی پوری کوشش کی جاری ہے۔ضلع ہسپتال کو ایمبولنس وقف کرنے پر عوامی حلقوں نے بھی اس قدم کی سرہنا کی۔

