قومى گیت 'وندے ماترم' کے 150 برس مکمل 0

قومی گیت وندے ماترم کے 150 برس مکمل

ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے ترنگا اور مشعل بردار ریلی کا انعقاد

پلوامہ/ تنہا ایاز/ قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے پر جہاں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی اس سلسلے میں سرگرمیاں عروج پر ہیں۔تفصیلات کے مطابق کے قومی ترانے “وندے ماترم” کے 150 برس مکمل ہونے پر دوسرے مرحلے کی تقریبات کے حوالے سے ضلع پلوامہ میں سرگرمیاں شد و مد سے جاری ہیں۔ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے بدھ کی شام کو ایک ترنگا اور مشعل بردار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں اور کھلاڑیوں کے علاوہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے ملازمین نے شرکت کی۔ریلی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ، ڈاکٹر محمد اشرف نے جھنڈی دکھا کر ڈی سی آفس سے روانہ کیا۔ریلی کے دوران قومی گیت وندے ماترم گا کر حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ریلی میں شریک شرکا نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائے رکھے تھے اور جوش و خروش کے ساتھ مین بازار گھنٹہ گھر تک مارچ کیا۔اس موقع پر اے سی آر پلوامہ شہباز احمد نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ قوم کی تعمیر میں اپنا رول ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں