پلوامہ کے معروف صحافی اور ہفتہ روزہ "کشمیر ٹرولر"کے مدیر اعلیٰ نثار پیر زادہ انتقال گرگئے 0

پلوامہ کے معروف صحافی اور ہفتہ روزہ “کشمیر ٹرولر”کے مدیر اعلیٰ نثار پیر زادہ انتقال گرگئے

بڑی تعداد میں لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت، پرنم آنکھوں کے ساتھ ترال میں سپردخاک ۔

پلوامہ/ندائے کشمیر�، تنہا ایاز/ ہفتہ روزہ اخبار “کشمیر ٹرولر”کے مدیر اعلیٰ نثار پیر زادہ انتقال گرگئے۔ان کے نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے ترال علاقے سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی اور ہفتہ روزہ “کشمیر ٹرولر، نیوز ٹوڈے”کے چیف ایڈیٹر نثار پیرزادہ کا بدھ کی صبح سرینگر میں انتقال ہوگیا۔ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی صحافتی حلقوں میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔معروف صحافتی کے انتقال پر ،سیاسی، سماجی اور ادبی تنظیموں کے علاوہ سماج کے دیگر طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے زبردست رنج و غم کا اظہار کیا۔ ندائے کشمیر کے مدیراعلی معراج الدین فراز سمیت متعدد صحافتی، دینی اور ادبی شخصیات کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے انکے نماز جنازہ میں شرکت کی۔اس دوران ندائے کشمیر کے مدیر اعلی معراج الدین فراز نے نثار پیرزادہ کے انتقال پر زبردست دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ایک تعزیتی پیغام میں فراز نے کہا کہ مرحوم ایک جانے مانے صحافی تھے جن کے انتقال سے صحافت کو ایک دھچکا لگا ہے ۔انہوں نے ترال جاکر مرحوم کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کیلئے دعاء کی ہے۔ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے جنرل سیکرٹری غلام محمد دلشاد نے مرحوم کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں دلشاد نے کہا کہ مرحوم نے اپنے اخبار کے ذریعے ادب ، کلچر اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے جو خدمات انجام دئے ہیں ان کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مرحوم کی موت صحافی برادری میں ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے ۔ادھر ہفتہ روزہ شہر بین کے ایڈیٹر شکیل ازاد نے نثار پیرزادہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی درجات بلندی کیلئے دعا کی ہے۔رہمو پلوامہ کے سوشل ورکر آفتاب عالم نے نثار پیرزادہ کی رحلت پر گہرے افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے صحافت کو بڑا نقصان پہنچا ہے ۔دریں اثنا ترال کی صحافتی برادری کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی ،سماجی ادبی تنظیموں نے بھی ہفتہ روزہ کشمیر ٹرولر کے بانی نثار پیرزادہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جبکہ ادارہ ندائے کشمیر اور روزنامہ زمیندار نے بھی مرحوم کے لواحقین کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں