پلوامہ میں 26 جولائی سے صوبائی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ کا آغاز ہورہا ہے 0

پلوامہ میں 26 جولائی سے صوبائی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ کا آغاز ہورہا ہے

پلوامہ/ ندائے کشمیر//تنہا ایاز/

ضلع پلوامہ میں صوبائی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ کا اہتمام ہورہا ہے جس میں وادی کشمیر کے تمام اضلاع کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ میں 26 جولائی سے صوبائی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ کا آغاز ہورہا ہے جس کا اہتمام محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کررہا ہے. کبڈی کھیل کا یہ سب سے بڑا ٹورنامنٹ 26 سے 31 جولائی تک جاری رہے گا۔ٹورنامنٹ ہاکی ٹرف پلوامہ میں مارننگ سیشن میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کیلئے مختلف اضلاع کی کئی ٹیمیں پلوامہ پہنچ گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں