تحصیلدار حویلی اظہر ماجد نے قلعہ مبارک و بازار میں ناجائز پارکنگ کرنے والوں پر کسا شکنجہ 0

تحصیلدار حویلی اظہر ماجد نے قلعہ مبارک و بازار میں ناجائز پارکنگ کرنے والوں پر کسا شکنجہ

پونچھ کی عوام نے کیا خیر مقدم، ان احکامات کو عوام کے حق میں بتایا بہتر

ماجد چوہدری

پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی میں عوام کی شکایات کے پیش نظر عوام کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوۓ ناجائز پارکنگ پر قدغن لگانے کی غرض سے احکامات جاری کیے ہیں جن کا پونچھ کی عوام نے خیر مقدم کرتے ہوۓ انہیں عوام کے وسیع تر مفاد میں قرار دیا ہے۔
احکامات کے مطابق مشہور قلعہ مبارک تحصیل کمپلیکس حویلی کے نزدیک ناجایز طریقے سے ٹاٹا میجک اور دیگر بازار و گرد و نواح کی سڑک پر گاڑیوں کے ناجائز طریقے سے لگائے جانے کی وجہ سے کافی ٹریفک جام رہتا تھا جسکو مد نظر رکھتے ہوئے تحصیلدار حویلی اظہر ماجد نے دو الگ الگ احکامات جاری کرتے ہوئے ایک وقت میں الگ الگ روٹ کو جانے والے صرف نو ٹاٹا میجک جس میں پانچ دائیں جانب اور چار بائیں جانب کو ہی یہاں کھڑا رہنے کی اجازت دی ہے تاکہ ٹریفک جام بھی نہ ہو اور عوام و راہگیروں کو بھی ٹریفک جام جیسی پریشانی سے نجات مل سکے اور قلعہ کے ارد گرد کی سڑک پر و بازار میں ناجائز پارکنگ کے لیے بھی قانونی کاروائی کا انتباہ دیا ہے اور ٹریفک انسپیکٹر و فلائنگ سکاڈ کو عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی ہے جس پر عوام نے انکے اس قدم اور پہل کی زبردست سراہنا کی ہے۔
اس ضمن میں سماجی کارکن و سابق سرپنچ دلیرہ محمد یاسین نے ان احکامات کو عوام کے حق میں بہتر بتاتے ہوۓ تحصیلدار حویلی کے اس قدم کو سراہا ہے اور عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ ان احکامات پر عمل درآمد کریں تاکہ دیگر افراد کو چلنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں