ذہیب میر کا گنڈہ بل سانحہ پر اظہاردُکھ 0

ذہیب میر کا گنڈہ بل سانحہ پر اظہاردُکھ

سرینگر/غلام قادر بیدار16/اپریل/ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ایڈیشنل ترجمان اور یوتھ جنرل سکریٹری ذہیب یوسف میر نے منگل کو سری نگر کے علاقے میں کشتی الٹنے کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ جدید طرز کے ضروری آلات کے ساتھ این ڈی آر ایف ٹیموں کی تعداد میں اب مزید اضافہ کروائے۔تاکہ مستقبل میں اسطرح کے نقصانات کوکم کیا جاسکے۔ موصوف نے تازہ حادثےمیں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے اہل خانہ کو ہرسطح پر مکمل مدد اورزیادہ سے زیادہ معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔پی ڈی پی لیڈر نے گزشتہ چھ سالوں سے علاقے میں دریائے جہلم پر اس جگہ بھی پل کا کام مکمل نہ کرنے پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔زہیب میر نے کہا کہ اگر پل پر کام بروقت مکمل ہو جاتا تو یہ سانحہ رونما نہ ہوتا اور یہ صرف افسر شاہی کی غفلت شعاری کی وجہ سے ہوا۔موصوف نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل ا یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا اور متاثرین کے لیے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں