0

گرلزہائر سکنڈری سکول لنگیٹ میں سائنس انوویشنز فار سسٹینیبل فیوچر پر شاندار سمینار

زونل کلچرل کواڈنیٹر لنگیٹ فاروق شاہین نے اس سیمینار کو بچوں کی زہنی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لئے سنگِ میل دیا قرار

آج 19جون 2023 گرلز ہائرسیکنڈری سکول لنگیٹ میں ڈایٹ کپواڑہ اور زون لنگیٹ کی کلچرل ونگ کی طرف سے ایک شاندارسائنسی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔جس کاموضوع تھا Science Innovations for sustainable Future.
– اس سیمینار کی صدارت پرنسپل گرلز ہائر سکنڈری سکول لنگیٹ محترمہ کلثوم بٹ کی۔جبکہ بحثیت مہمان زی وقاراسی ہایر سکنڈری سکول کے وائس پرنسپل جناب فیاض احمد میرایوان صدارت میں براجمان تھے۔اس سیمینار میں لنگیٹ زون کے ہائی سکولوں اور ہائرسیکنڈری سکولوں سے آئے ہوۓ طلبا وطالبات نے شرکت کی۔جنھوں نے موضوع کے حوالے سے کارآمد تقاریر کیں ۔سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک دے کیا گیا جس کی سعادت طالب علم وانی مرسل نے حاصل کی جبکہ نعت شریف بحضور سرورکائنات ﷺپڑھنے کی سعادت رونق شبیر نے حاصل کی۔
جن طلبا وطالبات نے اس سیمینار میں اپنی مدلل تقاریر پیش کیں ان میں سہیب مدثر,وانی مرسل الحق,آٹف رشید,رونق شبیر,عبید خان,سمیہ منظور,عصمت فیروز,داوود شبیر,معرفت رشید,شائستہ بنت نجات اللہ,انیبہ جان,بلقیس آرا,سمیہ,مسرت حسن,نرگس شفیع,اورمصافہ الطاف شامل ہیں۔سیمینار میں شامل ان طلباوطالبات میں سب سے پہلی پوزیشن رحمانیہ پبلک ہائی سکول گناپورہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ معرفت رشید نے حاصل کی۔دوسری پوزیشن بائز ہایر سکنڈری سکول یونسو کی طالبہ انیبہ جان نے حاصل کی ۔اور تیسری پوزیشن بایز ہایرسکنڈری سکول لنگیٹ کے طالب علم سہیب مدثر نے حاصل کی۔پوزیشن لانے والے ان طلبا کو ڈایٹ کپواڑہ میں 24 جون کو ضلعی سطح کے سیمینار میں شرکت کر کے اپنا لوہا منوانا ہے۔
جناب منظورالحسن قریشی ماسٹر بایز ہایرسکنڈری سکول لنگیٹ اور جناب اعجاز سرور گنائی گرلز ہایر سکنڈری سکول لنگیٹ نے بحثیت جج اس سیمینار میں اپنے فرائض انجام دئے۔
طلبا وطالبات کے ساتھ جو اساتذہ کرام تشریف فرما ہوۓ تھے ان میں جناب منظور الحسن قریشی, جناب خورشید احمد,جناب عبدالمجید میر,جناب نثار احمد,جناب امتیاز احمد,جناب مدثر احمد,جناب مشتاق احمد بیگ,جناب خورشید احمد خان,جناب تنویر احمد بٹ,جناب عرفان احمد ملہ,جناب تنویر احمدرنن,اور جناب اعجاز سرور قابلِ زکر ہیں
زونل کلچرل کواڈنیٹر فاروق شاہین (کلچرل ونگ ڈائٹ کپواڑہ)نے اس سیمینار کا اہتمام بھی کیا اور اس سیمینار کی نظامت بھی کی۔انھوں نے تمام شرکا کا اور ان اداروں کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اپنے طالب علموں کو پوری تیاری کے ساتھ اس سیمینار کا حصہ بنایا۔گرلز ہایر سکنڈری سکول لنگیٹ کی پرنسپل میڈم محترمہ کلثوم بٹ صاحبہ کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔جنھوں نے اس پروگرام کو منعقد کرنے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں