عوام کی ضلع انتظامیہ سےٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ
شاہد مقبول
وندک پورہ پلوامہ /24 اپریل :جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے وندک پورہ کے علاقے میںٹرانسپورٹ کی قلت ،وندک پورہ سے کاکاپورہ تک ٹرانسپورٹ سروس دستیاب نہ ہونےسےعوام کو پریشانیوں کا سامنہ کرنا پڑرہا ہے۔جس کے نتیجے میں مقامہ لوگوں کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو بھی کہی ساری مشکلاتوں کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ کاکا پورہ سے وندک پورہ تک سومو سروس تو چل رہی تھی 2014 کے سیلاب کے بعد للہارہ اور کاکاپورہ کے بیچ پل کچھ خرابی کی وجہ سے گرگیا اس کے بعد سومو سروس کاآناجانا بند ہوا ۔جس کی وجہ سے وندک پورہ کے لوگوں کو کاکاپورہ جانے کیلئے پہلے رتنی پورہ اور پھر پہوئو جانا پڑتا ہے تب جاکے وہ کاکاپورہ تک پہنچ سکتے ہیں ۔
عوامی لوگوں نے ندائے کشمیر کے نمائندے شاہد مقبول سے بات کرتے ہوئے کہا بچوں کو اسکول یا کالج جانا ہو تو ٹرانسپورٹ سروس نہ ہونے کی وجہ سے ان کو بھی اسکول جانے میں دیر لگ جاتی ہے ۔جس کی وجہ سے بچوں کو اسکول یا کالج دیر سے پہنچنے پر یا تو اسکول سے باہر رہنا پڑتا ہے یا گھر واپس آنا پڑتا ہے ۔واضح رہے ندائے کشمیر کے نمائندے شاہد مقبول سے بات کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ پل گرنے کے بعد اس کے بدلے عرضی طور پر ایک اور پل تعمیر کیا گیا لیکن تب سے لیکر آج تک سومو سروس پھر سے بحال نہیں ہوئی ۔لوگوں نے ندائے کشمیر سے بات کرے ہوئے کہا کہ ہم اپ کی وصادت سے ضلع انتظامیہ تک یہ بات پہنچاناچہتے ہیں کہ للہارہ اور کاکاپورہ کے بیچ ایک مضبوت پل تعمیر کیا جائے اور اس امسئلہ کی طرف فوری توجہ دیں تاکہ لوگوں کو راحت ملے۔