خلوص کو سدا اپنے سبھاؤ میں رکھنا 97

یہ بجھے ہوئے جو چراغ ہیں

گل گلشن۔۔۔ممبئی

یہ بجھے ہوئے جو چراغ ہیں
انھیں تو بتا میں جلاؤں کیوں
جو ہے اپنی ذات سے بے خبر
بھلا اس کو اپنا بناؤں کیوں
میں بھنورہ صفت انسان سے
یکطرفہ عشق نبھاؤں کیوں
نہ جس انجمن میں ہو ترا گزر
میں وہ بزم آخر سجاؤں کیوں
کسی لمحہ نازک کے واسطے
گل خود کو میں آزماؤں کیوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں