نعتیہ کلام 0

نعتیہ کلام

مہرالنِّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک

نام رب کا سدا لیا کیجئے
ذکرِ سرکارﷺ بھی کیا کیجئے

نعمتیں پائینگے دو عالم کی
انکیﷺ سنّت پہ ہی چلا کیجئے

ذکر چھڑ جائے جب بھی آقاﷺ کا
آپ صلّے علیٰ پڑھا کیجئے

باغِ جنّت کی گر تمنّا ہے
فرض اپنے جو ہیں ادا کیجئے

زندگی کا نہیں بھروسہ کچھ
توبہ ہر حال میں کیا کیجئے

لکھ چکے گیت اور غزلیں آب
اب تو نعتِ نبیﷺ لکھا کیجئے

مشکلیں ہونگی حل سبھی مہروؔ
اپنے رب سے ہی بس دعاکیجئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں