مجلس عاملہ کے پہلےاجلاس میں کئی اہم فیصلے لئے گئے
حاجن//
آج حاجن میں حلقہ ادب سوناواری کے مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کئی اہم فیصلے لئے گئے سب سے پہلے اجلاس میں قرارداد پاس کی گئی جسمیں کلچرل اکیڈمی کی طرف سے ادبی انجمنوں کو ملنے والی معاونت واگزار کرنے کا سرکار سے پرُزور مطالبہ کیا گیا-اجلاس میں کئی اہم تنظیمی فیصلوں کے علاوہ آنے والے سال میں ادبی اور ثقافتی کاموں کا ایک خاکہ بھی پیش کیا گیا-حلقہ ادب کو ایک تحقیقی ادارہ بنانے کیلئے شرکا نے تبادلہ خیال کیا۔اس سال ٢٠جون کو یوم محی الدین حاجنی منایا جائے گا اور اسی دن ریسرچ پروجیکٹ کو شروع کیا جائے گا اسکے علاوہ کتھا باتھا سلسلے کے تحت علاقے کے بزرگ ادبا اور شعرا کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔جولائی اور اگست کے مہینوں میں اسکولی طالب علموں کیلئے مختلف نوعیت کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے جبکہ سوپورحاجن۔سمبل اور بانڈی پورہ ڈگری کالیجوں میں توسیعی خطبوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ستمبر میں یوم احسن جبکہ اکتوبر کے مہینے میں سالانہ تقریب عبدالخالق بٹ غیور کے نام پر منعقد کی جائے گی۔اسکے علاوہ سال کے دوران شاعری پر ایک اور فکشن پر ایک ورکشاپ منعقد کیا جائے گا۔ اہم نوعیت کے فیصلوں میں یہ طے پایا کہ حلقہ ادب اپنی الگ ویب سائٹ قائم کرے گا جسکے لئے ایک چار رکنی ٹیم تشکیل دی گئی۔میٹنگ میں مجلس عاملہ کے سبھی ممبران نے شرکت کی۔
