ملنگ پورہ پلوامہ کے نوجوان شاعر اور قلمکار 171

ملنگ پورہ پلوامہ کے نوجوان شاعر اور قلمکار

جا وید قلمی کی پہلی کتاب ’’عشقہ ویہہ‘‘کی رسم رونمائی عنقریب

پلوامہ/ تنہا ایاز/ ملنگ پورہ پلوامہ کے ایک نوجوان شاعر قلمکار جا وید قلمی کی پہلی کتاب ’’عشقہ ویہہ‘‘ رمضان المبارک کے بعد منظر عام پر آرہی ہے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے ملنگ پورہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاعر قلمکار جا وید قلمی کی پہلی تصنیف منظر عام پر آ رہی ہے۔ اس حوالے سے کتاب کے مصنف جا وید قلمی نے کہا کہ انکی پہلی کتاب ’’عشقہ ویہہ‘‘ جوکہ کشمیری زبان میں لکھی ہے رمضان المبارک کے بعد منظر عام پر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد سرینگر میں ایک ادبی تقریب منعقد ہونگی جہاں پر کتاب کی رسم رونمائی انجام دی جائے گی۔ نمائندے کے مطابق جا وید قلمی نوجوان شاعر اور قلمار ہے اور ادبی تقریبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں