ڈیسک 124

خوشبوئے قلم وٹس ایپ گروپ کی طرف سے نعتیہ مشاعرے کی مجلس

جموں کشمیر کی کئ منفرد نسوانی آوازوں نے محفل کو رونق بخشی

آج رمضان المبارک کی تیسری تاریخ کو یوم وصال حضرت فاطمہ زہرا سلامُ علیہا کی مناسبت سے خوشبوئے قلم وٹس ایپ گروپ پر شام پانچ بجے ایک حمدیہ و نعتیہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں جموں کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی کئی خواتین شعراء نے بارگاہ رب ذوالجلال اور دربار رسالت مآب صلی الله عليه وسلم میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کی۔ یہ مشاعرہ اس لحاظ سے منفرد تھا کیونکہ یہ لسی بھی وٹس ایپ گروپ کی طرف سے منعقد ہونے والا اپنی نوعیت کا ایسا پہلا عقیدتی مشاعرہ تھا جو خواتین شعراء کیلئے مخصوص تھا اور جس کی نظامت دو خواتین شاعرات محترمہ شائستہ مسعود اور محترمہ شاداب یاسمین نے انجام دی۔ اس مشاعرے میں جن خواتین شاعرات نے اپنا منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا ان میں روبینہ قریشی رتبہ، فوزیہ مغل، ریحانہ کوثر، شاداب یاسمین، سید سدرا، ڈاکٹر شاہدہ شبنم اور شائستہ مسعود کے نام خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں واضح رہے کہ مشاعرہ خوشبوے قلم کے ساتھ ساتھ جہلم بزمِ ادب نائدکھے، دبستانِ ادب رفیع آباد، مرکز شعروادب دلنہ اور پیرپنچال کآشر محاذ وٹس ایپ گروپوں کی طرف سے بھی بیک وقت نشر کیا گیا۔ مشاعرے کی صدارت معروف شاعر اور قلمکار جناب تیج ساگر نے کی۔عوامی حلقوں اور ادب نوازوں نے اس طرح کے منفرد اور جداگانہ مجالس منعقد کرانے پر اظہار اطمینان کیا ہے اور امید جتائی ہے کہ یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں