بلال صہیبا
خواب ہو جاتے ہیں اکثر ذات میں کھو جاتے ہیں
چاند تکتے رہتے ہیں جو رات میں کھو جاتے ہیں
بات باتیں بات کی ہیں بات حسنِ راز کی
فلسفی اکثر یہاں اس بات میں کھو جاتے ہیں
ہم حقیقت کے دوانے ہیں وفاکے پاسباں
تیغ سے ڈرتے نہیں خدشات میں کھو جاتے ہیں
ہو نہ غلبہ عشق کا گر روح پر اندام پر
پھر خرد کے راہ رو ظلمات میں کھو جاتے ہیں
قیس ہو جاتے ہیں جو بھی عشق میں محبوب کے
دشت فرقت کے صریح لمحات میں کھو جاتے ہیں
ہے حرم میں گم وہ واعظ ہاں مگر یہ بادہ کش
روز حسنِ ساقی کے لذٌات میں کھو جاتے ہیں
حال سے ہو بے خبر جو رازسے نا آشنا
وہ مرکب چارکے یوں سات میں کھو جاتے ہے
پر توے خورشید میں بھی صہبا رکھ خاموش لب
لوگ اکثر اس جگہ جذبات میں کھو جاتے ہیں
