پچاس لفظی افسانچے 96

آزاد نـــظــم

اک امتحاں ہے

فلک ریاضؔ

 

یونس کی مچھلی کی قسّم اک امتحاں تھا
ایوب کے کیڑوں کی قسم اک امتحاں تھا
وہ امتحاں تھا جس کو سب نے دیکھ لیا
احمد ﷺ کے ایذا کی قسم اک امتحاں تھا
جس نے صبر سےکام لیاوہ جیت گیا
چپکے چپکے اشک پیا وہ جیت گیا
مسجد میں ضربت کی قسم اک امتحاں تھا
مولا علی کے سجدے کی قسم اک امتحاں تھا
یوسف کی جدائی تھی ایک کوہِ گِراں
یعقوب کی آنکھوں کی قسّم اک امتحاں تھا
آیا تھا اک فرمان پسر ذبِِحَ کرو
براہیم کی عظمت کی قسّم اک امتحاں تھا
اکبر جواں کی لاش اٹھاتے تھے حسین
کربل کی گرمی کی قسّم اک امتحاں تھا
اک امتحاں سے آج بھی آدم کا گزر
حوّا کو بھی دنیا میں ایک سخت سفر
جنت کے اس شجر اور میوے کی قسّم اک امتحاں تھا
جی ہاں امتحاں تھا ہاں وہ تو امتحاں تھا
مگر !!!!!!!!!!
خیال رکھو
یہ بھی امتحاں ہے ،یہ بھی امتحاں ہے

فلک ریاض ۔۔۔حسینی کالونی ۔۔چھتر گام کشمیر
فون ۔۔۔۔6005513109

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں