کلام : سیدمحمد رفیق خاموشؔ
جو ہر دم ہے صدائے دلگیر
وہی تو ہے ندائے کشمیر
اجاگر کردیا ہے جس نے حق
پڑھتا ہے فقط حق کا سبق
توڑی جس نے ظلم کی زنجیر
وہی تو ہے ندائے کشمیر
ہوئے مغموم سب تھے ہم
کہہ نہ پاتے تھے اپنے غم
جگائے ہم سب کے ضمیر
وہی تو ہے ندائے کشمیر
یہ محنت رنگ لائی ہے
چار سو بہار آئی ہے
ہوئے آزاد تھے جو اسیر
وہی تو ہے ندائے کشمیر
جو ہیں وابستگاں اس کے
اور بنے جو پاسباں اس کے
ہیں وہ مانند جوئے شیر
وہی تو ہے ندائے کشمیر
خدا وہ دن بھی لائے گا
خوشی کا دور آئے گا
خاموش کبھی نہ ہو دلگیر
وہی تو ہے ندائے کشمیر
سید محمد رفیق خاموش ۔گنڈ دالواش کوارہامہ بارہمولہ
9906119406
