خاِلقِ دو جہان مالکِ انس و جان 129

غزل

کلام :سید رفیق خاموش

‏ان کو میرا ملال ہے شاید
یہ بھی میرا خیال ہے شاید

موت گر مان لیں شکاری ہے
زندگی اس کا جال ہے شاید

ہم نے ہر موڑ مڑ کے یہ سمجھا
اس کے آگے وصال ہے شاید

جس سے کیجے وہ بے وفا نکلے
یہ بھی میرا کمال ہے شاید

آج کل وقت جس میں ہے مسافر
تیرے لفظوں کا جال ہے شاید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں