سید رشید جوہر
…ونیل قاضی آباد ضلع کپوارہ
میرے شہر میں صاف دِل کوئی بشر نہیں
اس بھیڑ میں کوئی بھی میرا ہمسفر نہیں
تعبیر مل گئی مگر افسردہ دل میں ہون
افسوس میرے خواب کی کوئی قدر نہیں
اس باغ میں ہر قسم کے اشجار ہیں لیکن
ٹیڑھی نہ جسکی شاخ ہے کوئی شجر نہیں
کس سے کہوں میں حال دل کیسے کروں بیاں
افسوس اس نگر میں کوئی راہ گزر نہیں
جو ہر تجھے ہے دردِ دل ممکن نہیں علاج
تیرے موافق باغ میں کوئی ثمر نہیں
