سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھس کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم کا سنہرا موقع
مومن فیاض احمد غلام مصطفی
تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے، لیکن بعض اوقات مالی مسائل ہونہار طلبہ و طالبات کے خوابوں کے درمیان رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم کے سلسلے میں وسائل کی کمی کئی خاندانوں کو مجبور کر دیتی ہے کہ وہ ان کی تعلیم ادھوری چھوڑ دیں۔ ایسے میں Infosys Foundation نے ایک مثالی قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت STEM Stars Scholarship for Girls کے ذریعے ملک کی ذہین، محنتی اور مالی طور پر کمزور طالبات کو ان کی اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے میں مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
اسکالرشپ کا تعارف
Infosys STEM Stars اسکالرشپ ایک ایسا تعلیمی مالی امدادی منصوبہ ہے جو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (STEM) جیسے اہم شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ملک میں خواتین کو سائنسی اور ٹیکنالوجیکل میدان میں آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔
اسکالرشپ کی تفصیلات
اسکالرشپ کا نام: Infosys STEM Stars Scholarship for Girls
ادارہ: Infosys Foundation
مدت: چار سال (ہر سال اسکالرشپ دی جائے گی)
رقم: ₹1,00,000 سالانہ (چار سال میں کل ₹4,00,000 تک)
آخری تاریخ برائے درخواست: 15 جولائی 2025
درخواست کا طریقہ: آن لائن
اہلیت کے معیارات:
اس اسکالرشپ کے لیے مندرجہ ذیل شرائط لازمی ہیں:
1. امیدوار صرف لڑکی ہو۔
2. طالبہ نے STEM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی) کے کسی شعبے میں انڈرگریجویٹ کورس (B.Sc, B.Tech, B.E. وغیرہ) میں پہلے سال میں داخلہ لیا ہو۔
3. طالبہ کی سالانہ خاندانی آمدنی ₹8 لاکھ یا اس سے کم ہو۔
4. بارہویں جماعت میں کم از کم 75 فیصد نمبر یا اس کے مساوی گریڈ حاصل کیے ہوں۔
5. کسی تسلیم شدہ و معروف تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کر رہی ہو۔
درخواست دینے کا طریقہ
طالبات کو درخواست آن لائن طریقے سے دینا ہوگی:
اسکالرشپ پورٹل پر جائیں:
👉 www.b4s.in/it/ISFSS1
اپنی تمام ذاتی، تعلیمی اور مالی معلومات درست طریقے سے بھریں۔
درج ذیل دستاویزات اسکین کر کے اپلوڈ کرنا ہوں گے:
حالیہ پاسپورٹ سائز فوٹو
آدھار کارڈ
10ویں اور 12ویں کے مارک شیٹس
داخلہ پروف (Admission proof)
فیس رسید (Fee receipt)
آمدنی کا سرٹیفیکیٹ
بینک پاس بک (اگر ممکن ہو)
اسکالرشپ کا مقصد:
یہ اسکالرشپ نہ صرف مالی امداد فراہم کرتی ہے بلکہ لڑکیوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں خود کفیل اور بااختیار بنانے کی طرف ایک مضبوط قدم ہے۔ اس سے کم آمدنی والے گھرانوں کی باصلاحیت بیٹیوں کو ملک کا فخر بننے کا موقع ملتا ہے۔
اختتامی کلمات:
انفوسس کی یہ اسکالرشپ ایک امید کی کرن ہے ان ہزاروں لڑکیوں کے لیے جو اپنی ذہانت، لگن اور خوابوں کے باوجود صرف مالی تنگی کے باعث پیچھے رہ جاتی ہیں۔ والدین، اساتذہ، اور تعلیمی اداروں سے گزارش ہے کہ وہ اس سنہرے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی طالبات کو درخواست دینے کی ترغیب دیں۔
مومن فیاض احمد غلام مصطفی
سپروائزر
ایجوکیشنل و کریئر کونسلر
صمدیہ ہائی اسکول و جونئیر کالج، بھیونڈی
