والدین کی عظمت ‎ 0

والدین کی عظمت ‎

سحرش جاوید

والدین اللہ تعالٰی کی ایک بہت بڑی نعمت ہیں۔ ان کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ۔ اللہ تعالٰی نے جنت کو ماں کے قدموں تلے رکھا ہے۔ اسی لیے اللہ تعالٰی نے والدین کا ذکر اپنے ذکر کے ساتھ کیا ہے۔ والدین اپنے بچوں کی ہر خواہش کو پورا کرنے کے لیے کچھ بھی کرتے ہیں وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں اپنے بچوں کی بھلائی اور بہتر مستقبل کے لئے کرتے ہیں۔ میں نے سنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کی بہتر زندگی اور ان کی خوشی اور روشن مستقبل کے لئے اپنا خون جلانے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔ والدین ایک طرف سے تو اپنے بچوں کی ہر پسند و نا پسند مانگ کو پورا کرتے ہیں۔ والدین اپنے بچے کی پرورش کے دوران ہر معاملے میں بچے کی مرضی اور خوشنودی کا بے حد خیال رکھتے ہیں ۔ لیکن کچھ والدین ایسے بھی ہوتے ہیں ماں اور باپ دونوں ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں لیکن ماں دنیا میں سب سے بڑا نایاب تحفہ ہے۔ اللہ تعالٰی جسکو یہ تحفہ دیتا ہے اس کی زندگی خوشحال بن جاتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ جس سے یہ تحفہ چھین لیتا ہے اس کی زندگی ویران بن جاتی ہے۔ وہ اولاد ہ بہت ہی بد قسمت ہوتا ہے . جسکے والدین نہیں ہوتے ہیں۔ اور وہ اولاد نہایت ہی خوش نصیب ہوتا ہے جسکے والدین زندہ ہوتے ہیں۔ والدین صرف ایک بار ملتے ہیں۔ بچوں کو بھی اپنے والدین کا خیال رکھنا چاہیے اور اور اپنے والدین کا احترام کرنا چاہئے ۔ دنیا کے مختلف مفکروں اور شعرا نے ماں کے بارے میں مختلف خوبصورت جملے کہے ہیں
شاعر نے کہا : ماں ایک ایسی غزل ہے ۔ جو دل کو چھو چھا جاتی ہے۔
مالی نے کہا: ماں باغ کا وہ پھول ہے ۔ جو باغ کی خوشبو بڑھاتی ہے۔
خطیب نے کیا۔ ماں وہ ہستی ہے جس کی تعریف کرنے کے لئے دنیا میں نہیں ملتے
جنت نے کہا۔ ماں وہ ہستی ہے جس کے قدموں کے حصے میں رہتا ہوں
اور میرے لیے ماں نور ہے، مہک ہے ، پھول ہے ، ماں دعا ہے ماں ایک حسیں جذبہ ہے”
آخر پر میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اگر دنیا میں خدا سے کچھ مانگنا ہو تو یہ مانگنا چاہیے کہ میرے سر پر ہمیشہ ماں باپ کا سایہ بنا رہے۔ کیونکہ والدین کے بغیر ہماری زندگی بہت ہی تلخ اور مشکل ہوتی ہے اور والدین کی بدولت ہی ہماری زندگی آسان اور ہموار بن جاتی ہے
سحرش جاوید
جماعت ساتویں
گورنمنٹ مڈل اسکول درہامہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں