سوچ ' اور ان پر رسالہ تحریک ادب کا خصوصی نمبر اجرا کیا 0

‘سرینگر میں فکشن رائٹرس گلڈ نے ڈاکٹر نذنیر مشتاق کے افسانچوں کا مجموعہ

سوچ ‘ اور ان پر رسالہ تحریک ادب کا خصوصی نمبر اجرا کیا

سرینگر/ندائے کشمیر//
جموں اینڈ کشمیر فکشن رائٹرس گلڈ کے زیر اہتمام سرینگر کے ایک مقامی ہوٹل میں آج ادبی تقریب منعقد ہوئی جس دوران ڈاکٹر نذیر مشتاق کے افسانچوں کا مجموعہ “سوچ” اوربنارس سے شائع ہونے والے تحریک ادب کا خصوصی شمارہ ‘ڈاکٹر نذیر مشتاق نمبر کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ تقریب کی صدارت نامور ماہر لسانیات اور ہر دلعزیز استاد پرفیسر نذیر احمد ملک نے کی جبکہ انکے ہمراہ ایوان صدارت میں معروف ناول نویس اور قدآور شاعر اہاز رسول نازکی، گلڈ کے سرپرست وحشی سعید، مدیر اعلیٰ تحریک ادب ڈاکٹر جاوید انور، عالمی شہرت یافتہ ماہر امراض نفسیات پرفیسر ڈاکٹر مشتاق مرغوب اور ڈاکٹر نزیر مشتاق بھی موجود تھے ۔ تقریب کے آغاز میں گلٍڈ کے جنرل سیکرٹری ناصر ضمیر نے سبھی مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے گلڈ کی مجلس مشاورت کے اہم رکن مجید بدھرواہی کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر ڈاکٹر نذیر مشتاق کے افسانچوں کے مجموعے ‘سوچ پر سہیل سالم نے تبصرہ پیش کیا جس کے بعد اس کی رسم اجرائی ہوئی۔ بنارس سے شائع ہونے والے رسالہ “تحریک ادب ” کے خصوصی شمارہ” ڈاکٹر نذیر مشتاق نمبر” کی رسم اجرائی سے قبل رسالہ کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر جاوید انور نے اس کا مختصر تعارف پیش کیا جس کے بعد رسالہ کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔اس موقعے پر فکشن رائٹرس کی جانب سے ڈاکٹر نذیر مشتاق کی عزت افزائی بھی گئی جس دوران انہیں ایک شال پیش کی گئی۔ تقریب کے دوران وادی کشمیر کے معروف فکشن نگار نور شاہ کا تحریری پیغام بھی پیش کیا گیا جو صوفی بشر بشیر نے پڑھ کر سنایا۔ تقریب کے دوران مقررین نے ڈاکٹر نذیر مشتاق کی زندگی اور انکے ادبی سفر کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ تقریب کی نظامت زبیرقریشی نے انجام دی جبکہ شکریہ کی تحریک شوکت شفیع نےپیش کی۔
ادھر ندائے کشمیر کے مدیر اعلیٰ معراج الدین فراز نے ڈاکٹر نذیر مشتاق کو اُن کی کتاب سوچ کی رسم رونمائی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نذیر مشتاق ایک بہترین معالج ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بلند پایہ ادیب بھی ہیں۔ اس موقعہ پر ندائے کشمیر اور روزنامہ زمیندار کی پوری ٹیم نے ڈاکٹر صاحب کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں