اننت ناگ میں عید میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام 0

اننت ناگ میں عید میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام

تقریب میں کئی نامور شعراء اور علمائے کرام کی شرکت

پلوامہ/ندائے کشمیر/تنہا ایاز/

جنوبی ضلع اننت ناگ کے باغ نوگام علاقے میں مراز مرکز ادب نامی ادبی تنظیم کی جانب سے عید میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے ایک نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی نامور شعرائ، ادبا اور قلمکاروں نے شرکت کرکے نعتیہ کلام کے ذریعے رسول رحمت ؐکے تئیں خراج عقیدت پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق اننت ناگ کے باغ نوگام علاقے میں مراز مرکز ادب کی جانب سے عید میلاد النبی ؐکی مناسبت سے ایک نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت نعیم احمد خان کو حاصل ہوئی جبکہ سجاد انقلابی نے نعتِ رسْولِ مقبولؐ پیش کیا۔جس کے بعد عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ کا باقاعدہ طور اغاز ہوا۔جس میں جنوبی کشمیر کے کئی سرکردہ علماء کرام، شعراء اور ادیبوں نے شمولیت کی۔تقریب کے اغاز میں معروف سماجی کارکن کلیم بشیر نے حطبہ استقبالیہ پیش کیا۔تقریب کے دوران علماء کرام نے سیرت پاک کے چند گوشوں پر بھی روشنی ڈالی اور ایسی تقاریب کے انعقاد پر کافی زور بھی دیا۔مشاعرے میں جن شعراء نے شرکت کی ان میں عبدالرحمان فدا، محمد یوسف دلدار،نادر احسن ،اعجاز غلام محمد لالو، محمد اقبال خان وارثی ،مصروف خلیل،نعیم احمد خان،مظفر غزال، رحمان بڑری ،سعید سراج الدین شاہ،اشتیاق سنرحی، ڈاکٹر غلام حسن،منظور احمد ملک،انجینئر سید محمد الطاف،فاروق کشمیری،غلام حسن لولپوری، سجاد انقلابی ،ریاض وارثی اور منظور قابل ذکر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں