( ادبِ اطفال کے لیے) 0

( ادبِ اطفال کے لیے)

’’اُٹھ وقتِ سَحَر اور سَحَری کھا‘‘

خطاب عالم شاذؔ

اُٹھ وقتِ سحر اور سحری کھا
کھا کر سحری رب کا گن گا
گن گاتے خدا کا، دن گزرے
خوش حال، ہمارا دن گزرے
ہر صبح تلاوت میں گزرے
ہر شام عبادت میں گزرے
ہو ظہر ہمارا پاکیزہ
اور عصر ہمارا پاکیزہ
مغرب میں کریں جب افطاری
آنکھوںسے بھی ہو آنسو جاری
سب چیزیں میسّر رب نے کی
جو چاہئے ہم کو وہ سب دی
تو شکر ادا کرتے رہنا
اور حمد و ثنا پڑھتے رہنا
راتوں کی نمازیں بھی پڑھنا
اللہ سے دعا کرتے رہنا
مولا تُو کرم جاری رکھنا
آساں ہو مرا روزہ رہنا
رمضان کا روزہ رہنا ہے
روزے کی کٹھِن کو سہنا ہے
روزے کے عوض برسے رحمت
وہ دیتا ہے ہر شے میں برکت
بخشش بھی ہماری کردیںگے
پھر عیدمیں خوشیاں بھر دیں گے
����
خطاب عالم شاذؔ، (مغربی بنگال، رابطہ نمبر 8777536722)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں