شیخ العالم پبلک اسکول دھوبی ون ٹنگمرگ میں ایک عالی شان نعتیہ مشاعرہ منعقد
بارہمولہ/جموں و کشمیر کی معروف ادبی اور ثقافتی تنظیم ساگر کلچرل فورم ژُکر پٹن کشمیر کی جانب سے عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے کے تحت آج شیخ العالم پبلک اسکول دھوبی ون ٹنگمرگ میں ایک عالی شان نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا مشاعرے کی صدارت معروف شاعر فیاض تلگامی نے کی۔
ان کے ساتھ ایوان صدارت میں سید سعد الدین سعدی شریف الدین قادری سید اختر حسین منصور شاد درد پوری بلال اکبر لون اور اسکول کے چیرمین بشیر احمد پجو موجود تھے۔ مشاعرے میں وادی کے دور دراز علاقوں سے آئیے ہوئیے شاعروں نے شرکت کی۔ فورم کے سرپرست اعلی ساگر نظیر نے مہمانوں کا والہانہ استقبال پیش کیا۔ نظامت کے فرایض نوجوان قلم کار توصیف رضا نے انجام دئیے۔ پروگرام میں اسکولی بچوں نے بھی شرکت کی ۔جن شاعروں نے نعتیہ مشاعرے میں اپنا کلام پیش کیا ان میں افضل ہاشمی عرفانہ شوکت صفیہ طارق جبران احمد نظیر شاہد شہزاد منظور شوکت ہاشمی غلام نبی دلنواز عبدال احد دلبر محی الدین حامد الہام عبدال احدشفیق کارہامی بانکا تنویرمحمد اکرم ہلال کشمیری اکبر کلان فاروق ملک بشر زوگیاری غمگین احد ڈاکٹر واحد رضا صارم اقبال جانان الطاف راحت رفیق فیضان الطاف الطاف احمد لطیف میر مجید مسرور مشتاق شمس فقیر لطیف وادی جنت اور وسیم علی قاظم قابل زکر ہے اس موقعے پر کشمیری زبان کو در پیش مسایل کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔
میڈیا ونگ ……….ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن جموں و کشمیر