سال 2022،خوشی وغم،دردوکرب اور تلخ وشیریں یادوں کے ساتھ رُخصت 263

سال 2022،خوشی وغم،دردوکرب اور تلخ وشیریں یادوں کے ساتھ رُخصت

سرینگر/31دسمبر//دنیا بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کیلئے بھی سال 2022ایک دردناک سال ثابت ہوا جس میں جموں کشمیر میںمتعددتبدیلیاں رونماء ہوئیں اور سینکڑوں انسانی جانیں بھی تلف ہوئیں۔ سال 2022 اپنی خوشیوں، شادمانیوں، مسرتوں سے زیادہ تلخیوں، دکھ و درد، رنج و غم کیلئے یاد کیا جاتا رہے گا۔ اسی سال دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا اور اس وبا پر قابو پانے کیلئے ٹیکہ کاری مہم بھی چلائی گئی ۔سال 2022 نے مانو پشیمانی، پریشانی، حیرانی کی ایک نئی داستان تحریر کی ہے۔سال 2022میں جموں کشمیر میںمزید 172عسکریت پسند مارے گئے جبکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں یہ تعداد کم ہے گزشتہ برس مختلف جھڑپوںمیں 203جنگجو جاں بحق ہوئے تھے ۔رواں برس اس مدت میں 32عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں اور اس میں بھی کمی واقع ہوئی ہے سال 2022میں مرنے والے عام شہریوں کی تعداد 34تھی۔ جبکہ جموں کشمیر میں کووڈ 19کی وجہ سے47سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ۔اس دوران جموںکشمیر میں سڑک کے قریب 200سڑک حادثات پیش آئے جن میں سینکڑوں لوگ ازجان ہوئے اور ہزاروں زخمی بھی ہوئے ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سال 2022دنیا بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کیلئے بھی تلخ وشیریں یادوں کے ساتھ رُخصت ہورہا ہے ۔سال 2022 اپنی خوشیوں، شادمانیوں، مسرتوں سے زیادہ تلخیوں، دکھ و درد، رنج و غم کیلئے یاد کیا جاتا رہے گا۔ اسی سال دنیا بھر میں پھیلی کوروناوائرس کی دومہلک قسمیں بھی نمودار ہوئیںجن میں ڈیلٹا اوراب اومیکرون کا خوف منڈلاتا رہاہے۔ ویسے تو ہر شے کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔ لیکن رواں سال میں جس پیمانے پر جانیں ضائع ہوئی ہیں اس سے درد و کرب، دکھ و درد میں اضافہ ہوتا ہوا دکھائی دیا ہے۔ سال 2022میںتشدد آمیز واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا جس دوران جموں کشمیر میں سال 2022میں مجموعی طور پر 172عسکریت پسند فورسز کے ساتھ مختلف جھڑپوں میں مارے گئے اور اس مدت میں 32عام شہری بھی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین ہوئی جھڑپوں میں مارے گئے اور درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ اس دوران رواں برس جموں کشمیر میں قریب 200سڑک حادثات پیش آئے جن میں سینکڑوں افراد نے اپنی زندگی گنوادی اور سینکڑوں دوسرے زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں درجنوں زندگی بھر کیلئے اپاہج بن گئے ۔ ادھر سیاسی سطح پر بھی سال 2022میں کئی تبدیلیاں رونماء ہوئیںجس میں سب سے بڑی پیش رفت کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے پارٹی چھوڑ کو اپنی پیپلز ڈیموکریٹک آزاد پارٹی تشکیل دی ۔ دریں اثناء سال 2022وادی میں سیاحت کیلئے بھی بہتر سال رہا ہے اس برس وادی کشمیر میں 22لاکھ سے زائد سیاحوں نے وادی کا دورہ کیا جن میں سے 2لاکھ کے قریب سیاح غیر ملکی بھی تھے ۔ اس بیچ محکمہ سیاحت کی جانب سے کئی طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں لاکھوں سیاحوں نے حصہ لیکر کشمیر کی ثقافت اور تہذیب کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں