ہند پاک کے درمیان جوہری تنصیبات،قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ فہرست باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی / پاکستان 111

پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو واپس بھیج دیا

سرینگر22//جون//اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ کے سلسلے میں گرفتار بھارتی ہائی کمیشن کے دواہل کاروں کو پاکستان سے واپس بھیج دیا گیا۔ مانٹرنگ کے مطابق پاکستانی میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ہوئے ٹریفک حادثے میں گرفتار بھارتی ہائی کمشنر کے دو اہلکاروں کو پاکستان نے واپس وطن بھیجا ہے۔ دونوں اہل کار واہگہ بارڈرکے راستے واپس انڈیا چلے گئے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ بھارتی سفارتخانے کے سیکنڈسیکرٹری اورایئر ایڈوائزربھی واپس انڈیا گئے ہیں جنہیں موجودہ پاک بھارت تناؤ سے متعلق مشاورت کے لئے نئی دہلی میں طلب کیاگیا ہے۔بھارتی سفارتخانے کے دواہل کاروں سلوادیس پال اوردواموبراہموس کواسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتے گرفتارکیا تھا تاہم چندگھنٹوں بعدانہیں رہائی مل گئی تھی۔ پاکستانی وزارت کارجہ کا کہنا ہے کہ ان اہل کاروں کو دوران سفرایک شہری کو گاڑی کی ٹکرسے زخمی کرکے فرارہونے اورجعلی کرنسی کے الزام میں گرفتارکیاگیا تھا۔انہوںنے کہاکہ بھارتی سفارتخانے کے اہل کاروں کی تلاشی کے دوران 10 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمدہوئی تھی جس پرانہیں ناپسندیدہ قراردیکرپاکستان چھوڑنے کا کہا گیاتھا۔بھارتی سفارتخانے کے دونوں اہل کار پیرکی صبح واہگہ بارڈرپہنچے ، ان کے ساتھ بھارتی سفارتخانے کے دوسینئرآفیشلز گروپ کیپٹن مانومیڈھا اور سیکنڈ سیکرٹری شیوکماربھی شامل تھے۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں سینئرآفیشلز کیپٹن مانومیڈھا اور شیوکمار کو موجودہ پاک بھارت تناؤ کے حوالے سے مشاورت کے لئے نئی دہلی میں طلب کیاگیا ہے اور وہ چندروزمیں واپس آجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں