سرینگر ؍22،جون؍جموں کے ضلع راجوری کے نوشہراہ سیکٹر میں حد متارکہ پر آر پار گولہ باری میں ہندوستان کا یک فوجی اہلکار ہلاک ہوا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی علی الصبح تقریباً 5 بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور دوسرے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حملے کا وہاں تعینات فوجی جوانوں نے بھر جواب دیا۔کشمیر نیوز اطلاعات کے مطابق جموںمیں ضلع راجوری کے نوشہرا سیکٹر میںہند و پاک افواج کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ہے ہندوستانی فوج کا ایک فوجی جوان ہلاک ہوا۔نمائندے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پیر کی علی الصبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کی علی الصبح تقریباً 5 بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور دوسرے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حملے کا وہاں تعینات فوجی جوانوں نے بھر جواب دیا۔ اس دوران ایک فوجی جوان شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی کا کلال سے بابا کھوری تک کا علاقہ گولہ باری کے تبادلے سے دہل اٹھا، جس کی وجہ سے متصل بستیوں کے لوگوں میں خوف ودہشت پھیل گیا۔قابل ذکر ہے کہ سال رواں کے دوران اب تک بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر طرفین کے مابین گولہ باری اور فائرنگ کے تبادلے کے زائد از دو ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔ طرفین کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پانے اور گذشتہ کچھ ماہ سے جاری کورونا وبا کے با وصف بھی سرحد لگاتار گرم ہے جس سے آر پار کی سرحدی بستیوں کے لوگوں کا جینا مزید مشکل بن گیا ہے۔/کے این ایس
102