ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

وادی میں قدیم روایت کی یادیں تازہ/ سنگرونی میں دلہن کو ڈولی میں روانہ کیا گیا

   749 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

پلوامہ / تنہا ایاز/ وادی کے کئی دیہی علاقوں میں پُرانی روایات ابھی بھی موجود ہونے کا ثبوت گزشتہ دنوں اُس وقت دیکھنے کو ملا ۔جب کیلر سنگر ونی پلوامہ علاقے میں دلہن کو روایتی ڈولی میں سسرال روانہ کیا گیا، جبکہ دلہا گھوڑے پر سوار ہو کر دلہن کے گھر گیا۔ تفصیلات کے مطابق وادی میں اگر چہ پُرانی روایات کا چلن ختم ہونے کے قریب ہے۔ تاہم وادی میں کئی ایسے علاقے اب بھی موجود ہیں۔ جہاں پُرانی روایات کے مطابق ہی دلہا ، دلہن کی شادیاں رچانے کے علاوہ دیگر موقوں پر بھی پُرانی روایتوں کا لحاظ رکھتے ہوئے انہیں عملانے کی مثالیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ نمائندے کے مطابق گذشتہ دنوں پلوامہ کے کیلر سنگر ونی علاقے میں ایک دلہے نے روایتی طور پر گھوڑے پر سوار ہوکر دلہن کے گھر کا روخ کیا۔ ادھر دلہن کے گھر والوں نے بھی پُرانی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے وداعی کے موقعے پر دلہن کو ڈولی میں بٹھا کرسسرال کی طرف روانہ کیا۔ اس طرح کشمیر کی ایک پُرانی روایت جوکہ کتابوں کے صفات تک ہی اب محدود ہو کر رہ گئی تھی ،دو بارہ زند ہ ہو گئی۔ ادھر کئی لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں پُرانی روایات کا چلن اگر چہ ختم ہونے کے قریب ہے تاہم کئی علاقے وادی کشمیر میں اب بھی موجود ہیں جہاں پر پُرانی طرز زندگی ادا کرنے کے علاوہ پُرانی روایات کے مطابق شادیاں اور دوسری تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس طرح کے تقریب سے نہ صرف فضول خرچی سے بچا جا سکتا ہے بلکہ پُرانی روایت کو پھر سے زند گی کرنے کی بھی کوشش کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.