شوپیان کے نامور شاعر کی چوتھی برسی پر ادبی تقریب منعقد 71

شوپیان کے نامور شاعر کی چوتھی برسی پر ادبی تقریب منعقد

شاعروں، ادیبوں اور قلم کاروں نے شاندار خراج عقیدت پیش کیا

پلوامہ/ تنہا ایاز/ /شوپیان کے معروف شاعر عبدل احد خوشرو کی چوتھی برسی پر شاعروں، ادیبوں اور قلم کاروں نے شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔اس سلسلے میں نو و ادبی کاروان پلوامہ کی جانب سے زینہ پورہ شوپیان میں ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت نامور شاعر ادیب اور قلمکار عبدل رحمان فدا نے کی۔تفصیلات کے مطابق پہاڑی ضلع شوپیان کے معروف شاعر مرحوم عبدل احد خوسرو کی چوتھی برسی پر نوو ادبی کاروان پلوامہ کی طرف زینہ پورہ شوپیان میں ادبی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کئی شاعروں، ادیبوں اور قلمکاروں نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت کی سعادت مولوی محمد عبداللہ نے حاصل کی۔اس موقع پر مرحوم عبدالحد خوشرو کی زندگی اور ادبی خدمات پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی گئی۔محفل مقالات کی نظامت فیاض دلگیر نے جبکہ محفلِ مشاعرے کی نظامت سکندر ارشاد نے انجام دی۔تقریب میں جن شعرا نے اپنا کلام پڑھا ان میں محمد یوسف دلدار،سکندر ارشاد،غلام رسول مشکور،فیاض احمد فیاض،فیاض دلگیر، بلال قاصر، محمد اکرم،عبدالرحمن فدا اور مصروف خلیل قابل ذکر ہے۔نمائندے تنہا ایاز کے مطابق محفل مقالات میں جن ادیبوں اور شعرا نے مقالات پڑھے ان میں عبدالرحمن فدا،سکندر ارشاد اور فیاض دلگیر شامل تھے۔جنہوں نے مرحوم کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔نوو ادبی کاروان پلوامہ نے شوپیان کے شاعر مرحوم عبدالاحد خوشرو کو انکی چوتھی برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں