66

عرس تقریبات کے دوران ریشی علمدار ٹرسٹ اور تلاب کلان ولفیر کمیٹی کی طرف سے

زائیرین میں چائے، قہوہ اور مشروبات مفت تقسیم، عوامی حلقوں کی طرف سے زبردست سراہنا کی گئی
 غلام قادر بیدار/  صوفی گلزار
 سرینگر05۔ برصغیر کی مشہور و ممتاذ روحانی شخصیت اور کشمیری زبان وادب کے موجد جناب حضرت شیخ نور الدین ولی ریشی کشمیری، کے 602، ویں سالانہ عرس تقریبات کے دوران ٹھیک جمعرات کی تاریخ سے احاطہ زیارت عالیہ اور تلاب کلان پارک میں دو معروف فلاحی جماعتوں، ریشی منظور ٹرسٹ سرینگر، تلاب کلان ولفیر کمیٹی نے چرارشریف کی درگاہ پر حاضری دینے کی غرض سے پینچنے والوں کا میٹھہ چائے، کشمیری قہوہ پیش کرکے انکا استقبال کیا جبکہ بعض لوگوں میں ٹرسٹ کے زمہ داروں نے  کلچہ اور منیول واٹر تک بغیر قیمت پیش کرکے ٹرسٹ کے چیر مین ریشی منظور احمد صاحب کی دس سال قبل شروع کی گئی عوامی خدمات مہم جاری وساری رکھنے کی کوشش کی۔ واضح رھئیے کہ عرس مبارک کے ایام کے دوران اب تک حاصل ریکارڈ کے مطابق صرف بخشی غلام محمد کے دور میں یہاں لنگر قایم کیا جاتا تھا لیکن ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے پہلے دور میں اسوقت کے اوقاف ٹرسٹ نے قریب چالیس سال سے عرس عمدار کے دوران مفت لنگرسسٹم بند کرکے رکھا ہے جسکی وجہ ایام متبرکہ کے دوران کم طبقہ اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والئے بہت سارے زائیر حضرات یہاں بغیر قیمت چائے پانی وغیرہ دستیاب نہ ہونے کے سبب مشکلات میں مبتلاء ہوتے تھے نیاذ احمد میر چیرمین زیارت تلاب کلان ولفیر کمیٹی نے نمایندے کو بتایا الللہ تعالی نے توفیق ںخشی تو اگلے موقعوں پر  کمیٹی کی طرف سے ایسے عقیدت مندوں میں سالن اور دال سبزی مفت تقسیم کی جائیگی۔  درایں اثنا مقامی شہریوں کی خاص تعداد کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں بیرونی زائیروں نے بھی دونوں فلاحی و خیراتی جماعتوں کی کوششوں اور خدمات کی تعریفیں کرتے ہوئیے داد تحسین بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں