پونچھ میں حادثہ، ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق 0

پونچھ میں حادثہ، ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق

رپورٹر سید شیراز جیلانی

پونچھ، 7 مئی: اس پہاڑی ضلع کی تحصیل مہنڈر کے بالنوئی علاقے میں منگل کو ایک ٹریکٹر ڈرائیور کی حادثے میں موت ہو گئی۔
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق حادثہ تقریباً 12:30 بجے پیش آیا اور ڈرائیور کی شناخت محمد ظاہر ولد محمد شبیر ساکن گانی کے طور پر ہوئی، موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ کچھ ہی دیر میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں