ممبئی، 4 مئی :بالی ووڈ فلمساز فرحان اختر کی فلم ڈان 3 کی شوٹنگ فروری 2025 میں شروع ہوسکتی ہے۔
فرحان اختر اپنی سپرہٹ فلم ’ڈان‘ کا تیسرا سیکوئل لے کر آرہے ہیں یہ فلم سال 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈان‘ کی فرنچائزی ہے۔ پہلی فلم ڈان میں شاہ رخ کے ساتھ پرینکا چوپڑا نظر آئی تھیں۔ اس کے بعد شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑا کی جوڑی 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈان کے سیکوئل میں بھی نظر آئی۔ اب ڈان 3 آرہی ہے، جس میں رنویر سنگھ اور کیارا اڈوانی کے اہم کردار ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ ڈان 3 کی شوٹنگ اگلے سال فروری میں شروع ہو گی۔ اس فلم کی شوٹنگ سے قبل رنویر سنگھ اپنی آنے والی فلم ’راکشس‘ کی شوٹنگ مکمل کریں گے۔ فرحان اختر ڈان 3 کی لوکیشن کے لیے لندن میں ہیں۔
یواین آئی۔