بھارتیہ جنتاپارٹی کے لئے این سی اور پی ڈی پی نے جموں وکشمیر میں دروازہ کھولا 0

بھارتیہ جنتاپارٹی کے لئے این سی اور پی ڈی پی نے جموں وکشمیر میں دروازہ کھولا

این سی پی ڈی پی کوپارلیمنٹ سے دور رکھنے کے لئے میری پارٹی میدان عمل میں ہے …الطاف بخاری
سرینگر/ 09 مئی/جموں وکشمیرکے لوگوں کومصائب ومشکلات میں مبتلاکرنے کا الزام این سی پرعائد کرتے ہوئے بارہمولہ حلقے میں پیپلزکانفرنس کے نامزد امیدوار نے این سی کے نائب صدر اور حلقے کے نامزد امیدوار کو ہدف تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مسلسل جھوٹ بول کروہ سے پھتر کی لکیر بناناچاہتے ہے۔ کشمیرکا تشخص بحال کرنے ان کادعویٰ بے بنیا دا ورکھوکھلاہے۔ اپنی سیاست کاوہ محاسبہ کرے او ردیکھے کی انہوں نے اپنے دور اقتدار میں جموں و کشمیرکے لوگوں کودیاکیا۔ شمالی کشمیر سمبل بانڈی پورہ میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز کانفرنس کے نامزد امیدوار سجاد غنی لون نے حسب روایت نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور حلقے میں این سی کے امیدوار عمرعبداللہ کو ہدف تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ 28سل تک این سی کے ممبران پارلیمنٹ نے وادی کشمیرکے تین حلقوں کی نمائندگی کی ہے وہ اپنی کارکردگی کامحاسبہ کرے ان تین حلقوں کی فلاح وبہبود کے لئے کیااقدامات اٹھائے ۔سجاد غنی لون نے عمرعبداللہ کے ان دعوؤں کوجھوٹااو رکھوکھلاقرار دیتے ہوئے کہاجس میں وہ ہمیشہ جموں وکشمیرکے تشخص رواں داری کوبحال کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہاکہ جو شخص کشمیری بول نہیں سکتا جس سے کشمیرکی جغرافیاں کے بارے میں علمیت نہیں اسے یہ زیب نہیں دیتا کہ کشمیرکے تشخص کی بات کرے ۔انہوںنے کہاکہ پبلک سیفٹی ایکٹ پوٹا لاگوکرنے والوں میں ہم نہیں ہاں کے نوجوانوں کوہاتھوں میں بندوق تھمانے کے ذمہ دار ہیں۔ جنہوںنے یہاں کی سیاست کواپنے تابع رکھنے کی بھرپور کوشش کی ۔سجادغنی لون نے اپنے خطاب میں عمرعبداللہ کوچلینج دیاکہ آئے اور میرے ساتھ مقابلہ کرے ہم کشمیرکے بنیادی معاملات پرتبادلہ خیال کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹ وہ بار بار کہہ رہے ہے کبھی مجھ پر البرق کاسربراہ تو کبھی عسکر یت پسند ہونے کاالزام لگارہے ہیں ہاں یہ سچ ہے کہ این سی کی حکومت میں انہیں گرفتار کیاگیا۔انہیں ننگارکھاگیا مجھے دیگرنوجوانوں کج طرح ان کھٹن مرحلوںس ے گزرنا پڑا ۔انہوں نے عمرعبداللہ سے سوالکیا کہ وہ کس جموں کشمیرکی بات کرتے ہے یہاں کے نوجوان کوغیرقانونی سرگرمیوں کے لئے اُکھسانے کے لئے انہوںنے کام کیا۔سجاد غنی لون نے عمرعبداللہ کوٹرباز سیاست دان قرا ردیتے ہوئے کہاکہ اٹل بہاری واجپائی کی بھارتیہ جنتاپارٹی ان کے گلے سے اترتی تھی وہ بھی 370کے خاتمے کے دعوے دار تھے او رتین طلاق پرپابندی عائدکرنے کاعہدکرتے تھے ا ورجب نریندر مودی نے گھا س نہیں ڈالااب عوام کوفریب دے کر پھرسے حکومت میں آنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں