پونچھ :07 مئی // محلہ داتی گلہ پنچائیت چھمبر کناری وارڈ نمبر ۲ میں گزشتہ ۳/۴ ایام سے بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے چونکہ پچھلے ایک ماہ میں محکمہ پی ڈی ڈی کی جانب سے پانچ بار ٹرانسفارمر کو تبدیل کیا گیا مگر صرف ایک ہی دن ٹرانسفارمر چلتا ہے اور دوسرے دن جل جاتا ہے چونکہ محکمہ بجلی نہ قابل کار جلے ہوئے ٹرانسفارمر نصب کر کے چلے جاتے ہیں محکمہ کے اعلٰی ترین آفیسران نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائے اس سے قبل کئ بار دتئ گلہ کی عوام نے ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں حالات آغا کیے مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئی جبکہ مہینے کے ختم ہوتے ہی لوگوں کو بجلی کا ماہانہ بل تھما دیا جاتا ہے جہاں مہینے میں صرف ۳/۴ دن ہی لوگ بجلی دیکھتے ہیں محکمہ بجلی کے خلاف محلّہ کے لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جاتی ہے ایس سلسلہ میں عوام نے جناب ڈپٹی کمشنر پونچھ سے ذاتی طور پر مداخلت کی اپیل کی ہے کے ہمارے محلّہ میں نیا ٹرانسفارمر دیا جاوے تا کہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے.
0