ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کی جانب سے آن لائن محفل مشاعرہ کا انعقاد 0

ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کی جانب سے آن لائن محفل مشاعرہ کا انعقاد

پلوامہ/ تنہا ایاز/ ضلع پلوامہ کی ادبی تنظیم ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی کی طرف سے آن لائن تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ سوسائٹی کی جانب سے 26 اور 27 اپریل کو خیال پنن پنن پروگرام کے تحت لفظ “عید “عنوان پر آن لائن محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی پہلی نشست کی صدارت غلام محمد جنگناری نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت غلام محمد دلشاد کو حاصل ہوئی۔ مشاعرے میں جن شعرا نے شرکت کی ان میں عارف کمار، محمد افضل فاروقی، انجینیئر عبدالمجید میر، پریم ناتھ شاد، غلفام باجزی، میر نثار حسین، ریاض ہاکباریی، شاہ وسیم، عبدالرحمٰن فدا، غلام محمد جنگلناری، شاہ اعجاز، شری اروند شاہ،چمن پنجوری، شوکین سونمی، محترمہ تاج النسا ، محمد نعیم خان، اکرم صدیقی، محمد یوسف دلدار، محتاج گنستانی، جہانگیر ایاز ہالی، شمس سلیم اور غلام محمد دلشاد شامل ہیں۔دوسری نشست کی صدارت غلام محمد دلشاد نے کی جبکہ شمس سلیم اور عبدالرحمان فدا ایوان صدارت میں موجودہ رہے۔ پہلی نشست میں شاداب یاسین اور دوسری نشست میں جہانگیر ایاز ہالی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ادبی حلقوں میں خیال پنن پنن پروگرام کو کافی پسند کیا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں