ندائے کشمیر/2مئی/ گلشن کلچرل فورم کشمیر کے جملہ عہدیداران و اراکین سرکردہ ادیب اور شاعر عنایت گل کے ساتھ انکی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جو آج صبح اس دارِفانی سے رخصت ہوئی اور دوپہر کو اپنے ہی آبائی مسکن تالاب کلان چرارِ شریف میں سپرد خاک کی گئی۔
جملہ عہدیداران و اراکین غمزدہ خاندان خصوصاً جناب عنایت گل کے ساتھ اظہار یکجہتی اور تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے دیگر لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ فورم کے صدر سید بشیر کوثر جنرل سیکریٹری جناب گلشن بدرنی اور بیشتر ممبران کے ساتھ ساتھ جنہوں نے ورچول موڈ پر عنایت صاحب کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے، ان میں پروفیسر بشر بشیر، پروفیسر گلشن مجید، پروفیسر فاروق فیاض، ڈاکٹر رفیق مسعودی، ڈاکٹر ستیش ومل، جناب شہناز رشید، جناب شمشاد کرالہ واری شری اشوک کاک، جناب لطیف نیازی, جناب خورشید خاموش، جناب غلام حسن بابا، پیر زادہ محمد اشرف، ڈاکٹر جاوید انور، ، ڈاکٹر محمد ادریس، جناب مقبول شیدا، اور جناب غلام الدین بیگ، شامل ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔
مرحوم کے حق میں دعایہ مغفرت کرتے ہوۓ ہم اللہ تعالیٰ سے دست بدعا ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔