113

گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے بزم فریاد منعقد

آج یہاں سنور کلی پورہ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے ایک ادبی نشست بزم فریاد منعقد ہوئ۔ کئ مہینوں کے بعد فورم نے کووڈ جمود کے بعد اپنی سابقہ ریوایت کو بحال کرتے ہوۓ اس منفرد ادبی نشست کو انجام دیا۔ جو اب حسب ریوایت جاری رہے گی۔ اس نشست کی صدارت فورم کے صدر سید بشیر کوثر نے کی۔ نشست کے دوران بالترتیب خورشید خاموش کاایسے مقبول شیدا اور شمیمہ تبسم کی شاعری تخلیقات زیر بحث رہی۔ جن پر سیر حاصل بحث ہوئ۔ گلشن بدرنی، عبدالاحد شہباز اور سید بشیر کوثر نے ان تخلیقات کا بغور جائزہ لے کر جہاں تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کی وہاں تخلیقات کی نوک پلکیں سنوارنے کی تجویزات کو بھی سامنے رکھا۔ صدر مجلس سید بشیر کوثر نے اس کوشش کو سراہتے ہوۓ کہا کہ یہ مختصر لیکن پر تاثیر نشست فورم کی گزشتہ ریوایتوں کو بحال کرنے میں مدد گار ثابت ہو گی۔ اس موقعے پر فورم کے جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی نے کہاکہ اس طرح نہ صرف بزم فریاد منعقد کرنے سلسلہ جاری ہو گا بلکہ رواں مالی سال کے آخر تک فورم کا سالنامہ” فریاد” بھی منظرعام پر آجائے گا۔ مجلس میں شکیل عبداللہ، ادراک نسیم اور بارک خورشید بھی موجود تھے۔(ادریس بدرنی)میڈیا سیکریٹریگلشن کلچرل فورم کشمیر9419007979

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں