92

کورونا وائرس۔ پلوامہ، اننت ناگ میں دو شہری جان بحق

سرینگر ؍22،جون؍ ؍ چین کے شہر ووہان سے پُراسرار طور نمو دار ہوئے پوشیدہ قاتل وائرس نے پوری طرح سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جبکہ جموں وکشمیر بھی اس عالمگیر وبا سے کافی متاثر ہے ۔اس دوران پلوامہ کا 65سالہ شہری اور کوکرناگ کا 58سالہ شہری کی کورونا وائر س سے موت ہوگئی ،جس کے ساتھ ہی اس وائر س سے مرنے والے افراد کی85ہوگئی جن میں 75ہلاکتیں وادی میں ہوئیں ۔ادھر سرینگر کے65سالہ شہری کی دہلی میں کورونا سے موت ہوئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کا ایک65سالہ شہری ،جو کورونا وائرس میں مبتلاء تھا، سوموار کے روز جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کاکا پورہ، پلوامہ کا رہنے والا شہری صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری کے مطابق نمونیا میں مبتلاء تھا جسے21جون کو اسپتال میں داخل کرایا گیاجہاں وہ جاں بحق ہوگیا اور اس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگیا۔جموں کشمیر میں ابھی تک کورونا سے54افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ان میں75وادی کشمیر جبکہ10صوبہ جموں میں جاں بحق ہوئے ہیں۔اس دوران کوکرناگ کا 58سالہ شہری کی سی ڈی اسپتال سرینگر میں کورو نا وائرس سے موت ہوگئی ۔سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ58سالہ شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جسے جی ایم سی اننت ناگ سے19جون کو بعد دوپہر منتقل کیا گیا تھا۔ ان کا کہناتھا کہ مریض کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا اور وہ تھائی رائیڈ اور نمونیا میں مبتلاء تھا ۔وادی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع سرینگر میں ہوئیں جن کی تعداد19ہے۔بارہمولہ ضلع دوسرے نمبر پرہے ،یہاں13ہلاکتیں ہوئیں ،شوپیان اور کولگام میں 10،10،جموں میں 7،بڈگام میں6،، اننت ناگ میں6، کپوارہ میں5ہلاکتیں ہوئیں ،پلوامہ میں 4،بانڈی پورہ ،ڈوڈہ،ادھمپور اور راجوری میںایک ،ایک ہلاکت ہوئی۔ ادھر ایک میڈیا رپورٹ سرینگر سے تعلق رکھنے والا 65سالہ شہری کی دہلی میں موت ہوئی ۔رپورٹ کے مطابق سرینگر کے مذکورہ شہری کی کووڈ ۔19سے موت ہوگئی ہے ۔اہلخانہ کے مطابق مذکورہ شہری امرتسر طبی معائینہ کیلئے گئے ہوئے تھے ،جہاں اُس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔وہاں سے وہ دہلی مزید علاج ومعالجہ کیلئے پہنچے ،جہاں اُس نے سینے میں درد کی شکایت کی ۔مذکورہ شہری کی نریندر ا موہن اسپتال واقع غازی آباد میں موت ہوگئی ۔کے این ایس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں