محمکہ مال کی پوری ٹیم پہنچی موقعہ پر، راحت پہنچانے کا سلسلہ جاری، ریڈ کراس سے بھی دی گئی امداد
ندائے کشمیر/ماجد چوہدری
پونچھ//مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں پچھلے تین دنوں کے دوران ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے جہاں عام زندگی متاثر ہوچکی تھی تاہم کئی مقامات پر زمین کھسکنے اور پسیاں گرنے کی وجہ سے کافی نقصان کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں جسکو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری کی ہدایات پر تمام تحصیلداران نے اپنی پوری ٹیم کو الرٹ کردیا کہ وہ اپنے اپنے ایریا میں متحرک رہیں اسی کے چلتے جہاں تحصیلدار منڈی اشفاق حسین نے بیدار بلنوئی کے باشمول دیگر مقامات پر جہاں مکانوں کو نقصان پہنچا تھا ایسے دس گھروں کی نشاندہی کر انہیں امداد فراہم کرنے کی غرض سے خود موقعہ پر پہنچ کر ان میں سے چار بالکل تباہ ہوئے مکان کے کنبہ جات کو ٹینٹ،برتن،میٹرس و دیگر کھانے پینے کے برتن مع کھانے کے سامان تقسیم کئے تاہم دیگر چھ گھروں میں بھی کھانے پینے کا سامان و دیگر اشیاء تقسیم کیں۔وہیں دوسری جانب تحصیل حویلی کے تحصیلدار اظہر ماجد نے بھی بنپت علاقے میں پہنچ کر وہاں متاثرہ خاندان کو ریڈ کراس سے دس ہزار روپے بطور چیک اور دیگر امداد فراہم کی اور اسکے علاوہ نابنہ، سہڑی خواجہ اور دیگر تمام متعلقہ علاقہ جات میں بھی انکے سبھی پٹواریوں کی ٹیم موقعہ پر پہنچ کر عوام کے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ اسکی مفصل رپورٹ تیار کر انہیں بھی معاوضہ دیا جاسکے ۔اس موقعہ پر عوام اپنے نقصان سے پریشان تھی تاہم ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری کے احکامات پر عمل آوری کرتے ہوئے محکمہ مال کے ملازمین کی جانب سے انکی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں بروقت امداد فراہم کئے جانے پر عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر یاسین محمد چوہدری و تحصیلدار حویلی اظہر ماجد اور تحصیلدار منڈی اشفاق حسین اور انکے پورے عملہ کی جم کر ستائش کی ۔