جموں و کشمیر کی معروف ادبی اور ثقافتی تنظیم ساگر کلچرل فورم ژکرپٹن کشمیر نے کیا تھا اہتمام
بارہ مولہ 27 اپریل ۔۔۔
جموں و کشمیر کی معروف ادبی اور ثقافتی تنظیم ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن کشمیر کی جانب سے مونٹین ویلی ایجوکیشن انسٹچورٹ شیری بارہمولہ میں آج معروف ادیب و سماجی کارکن مر حوم غلام الدین گلشن کی یاد میں ایک عالی شان ادبی کانفرنس منعقد ہوٸی کانفرنس دو نشستوں پر مبنی تھی پہلی نشست میں مرحوم غلام الدین گلشن کی زندگی اور سماجی و ادبی کارناموں پر تعمیل بشیر نے مقالہ پیش کیا.
اس نشست کی صدارت معروف شاعر اور قلم کار جناب بشیر منگوالپوری نے کی ان کے ساتھ ایوان صدارت میں رشید کانسپوری خورشید عالم اور عبدالرشید بٹ موجود تھے فورم کے سرپرست اعلی اور کشمیری زبان کے ہر دل عزیز شاعر جناب ساگر نظیر نے مہمانوں کا والہانہ استقبال پیش کیا .
کانفرنس کی دوسری نشست میں ایک عالی شان کثیرالثان مشاعرہ منعقد ہوا جسکی صدارت معروف شاعر بشر زوگیاری نے کی محفل میں شاعروں اسکولی بچوں کے علاوہ عام لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن شاعروں نے مشاعرے میں اپنا کلام پیش کیا ان میں محی الدین بیتاب بشر زوگیاری صابر شبیر نظیر طالب مشتاق کرمانی عبدالرشید منتظر ہاٸگامی الفت گلشن صادیہ شوکت منیب نارواٶی غلام نبی دلنواز محمد اکرم ملک فاروق ساگر نظیر پمپوش ورملی تعمیل بشیر رشید کانسپوری الہام نارواٶیی راہی نصیر مشتاق سرور غلام الدین ملک طفیل غلام قادر ناز پمپوش رشید خورشید عالم رشید بٹ محمد الحاق ریاض رشید شیخ رشید بشیر منگوالپوری عبدالغفار خاکسار ریاض گناٸی منظور شیری فیاض بخاری کانفرنس کے دوران صحافت میں بہترین کارکردگی پر کٸی ایک صحافیوں کو ایوارڈ سے نوازہ گیا.
آخر پر فورم کے صدر بشر زوگیاری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا یاد رہے نظامت کے فراٸض معروف اردو شاعر شوکت حبیب نے انجام دیے