خلوص کو سدا اپنے سبھاؤ میں رکھنا 92

میری پرانی بوسیدہ ڈائری

غزل
گلشن انصاری

میری پرانی بوسیدہ ڈائری
کے پنوں پر کچھ پرانی یادوں کے سائے ہیں
کچھ پرانی غزلیں ہیں
کچھ ادھوری نظمیں ہیں
سوچتی ہوں نظموں کو مکمل کر لوں
پھر سوچتی ہوں یہ نظمیں تو
میری محبت سے وابستہ ہیں
اور محبت تم بن ادھوری ہے
بتاؤ تم ہی کیسے
ان نظموں کو مکمل کروں
کیسے وہ ان ان کہی غزلیں سناؤں تمہیں
کہ جن میں تڑپ رہی ہے محبت
مچل رہی ہے الفت
تیری جستجو تیری تلاش
جاری ہے
زندگی مجھ پہ بھاری ہے
سوچتی ہوں کہاں جا کر
پناہ لوں
وادی محبت میں؟یا کہ
اپنی ادھوری نظموں میں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں