نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 98

نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم

میر خوشحال فیضی

فلک اور زمیں پر ہے چرچا نبی کا
ہے بعدِ خدا رتبہ اُونچا نبی کا
نہیں کوئی ثانی حکمت نبی کا
یہی وصف کتنا ہے گہرا نبی کا
کریں گے وہی بس سفارش ہماری
ہےسب انبیاء میں یہ خاصا نبی کا
بناتے ہیں بگڑی وہ اوروں کی ہر دم
ہر اک فعل کتنا ہے اچھا نبی کا
وہ پیغام یکتائےِ رحمت ہے ہر جا
جہانِ ابد تک جو پھیلا نبی کا
نہ رنجور ہو تو ،اے نادان فیضی
سبھی کو ملے گا سہارا نبی کا ۔
۔۔صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
میر خوشحال فیضی ۔۔کرناہ کپواڑہ
رابطہ نمبر ۔۔۔۔9622772188

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں