کیوں نہ سب کے لب پر ہو آپ کی ثنا شبیر 105

مجھ بھی چشم کرم میرے خدا ہوجائے

نعت مصطفٰے ﷺ

محمد زاہد رضا بنارسی

 

مجھ بھی چشم کرم میرے خدا ہوجائے
یعنی دیدار مدینے کا عطا ہوجائے
ہیچ پھر اس کی نگاہوں میں شہنشاہی ہو
میرے سرکار کے درکا جو گدا ہو جائے
کاش پاجائے مری بندگی انداز حسین
ہر قضا اک ہی سجدے میں اداہوجائے
مجھ کو دربار میں اپنے جو بلالو آقا
مری معراج عقیدت بخدا ہوجائے
اےمرے یار جو تو سنّت سرکار پہ چل
تیرا مرجھایا ہو بخت ہرا ہوجائے
اس کے بعداور کوئی تذکرہ ہوگا” زاہد”
پہلے محفل میں شہہ دیں کی ثنا ہوجائے
محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبیہ گوپی گنج بھدوہی۔یوپی انڈیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں