موج 102

تیری محبت میں

آفاق دلنوی

تری محبت میں اے ستمگر میں جان اپنی لٹا رہا ہوں
وفا کی دنیا کا پاسباں ہوں وفا میں خود کو مٹا رہا ہوں
میں شامِ فرقت کے غم کا مارا چلا ہوں بے آس بے سہارا
لو آج تیری گلی سے ظالم میں لاش اپنی اٹھا رہا ہوں
پڑے جو تیری نظر کے پالے رہے نہ قابو میں ہوش والے
میں عاشقوں کی صفوں میں شامل چراغِ ہستی بجھا رہا ہوں
خیال تیرا کبھی جو آئے جگر مرا چیر کے ہی جائے
ترے تصور کے آئینے کو شگافِ حسرت دکھا رہا ہوں
زمانے بھر کے ستم سہے ہیں تری محبت کے راستے میں
تری قرابت کی چاہتوں میں میں خود کو سولی چڑھا رہا ہوں
وصالِ جاناں کی حسرتوں میں پڑا ہوں رستے میں سر بریدہ
لہو جگر کا پلا پلا کر چراغِ ہستی جلا رہا ہوں
کسی سے آفاق دل لگا کر نظر چرانا بری ادا ہے
تجھے چرانی ہے تو چرا لے میں بس تجھی پہ جما رہا ہوں
آفاق دلنوی دلنہ بارہمولہ کشمیر
7006087267 فون نمبر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں