ہمارے سامنے جب روضۂ خیر الورٰی ہوگا 96

منقبت

حضرت مولا علی مرتضیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم

محمد زاہد رضابنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج,بھدوہی،یوپی

فضیلت ہے یہ خاندانی علی کی
حکومت رہی جاودانی علی کی
صداقت عدالت سخاوت شجاعت
یہ کرتی ہیں سب ترجمانی علی
ہے سینوں میں جن کے صحابہ کی الفت
انھیں پر ہو ئی مہربانی علی کی
خلافت کے مسند پہ ہوکر کے فائز
حسن کو ملی ترجمانی علی کی
جہاں میں نہ مل پائے گا ان کا ہمسر
حسین وحسن ہیں نشانی علی کی
خدامجھ کوتوفیق دے! زندگی بھر
میں کرتا رہوں مدح خوانی علی کی
کہو گردشوں سے کہیں اور جائیں
مرے دل پہ ہے حکمرانی علی کی
وہ گمراہ فاسق وفاجرہوا
نہیں جس نے بھی بات مانی علی کی
بٹھاکر انھیں دوش پر اپنے “زاہد”
نبی نے ہے کی قدردانی علی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں