خالد قمر
اس گلستان چمن میں
ہوتی تھی اک فضا حسین و جمیل
رہتے تھے جس میں پادشاہ و پارسا
اور آباد تھی اک مخلوق بے نظیر
جن کی نمود سے
چمن میں کھلتے تھے پھول
زمیں بھی مہکتی تھی ہرسو
چہکتےتھے تو کھلتے تھے
دل کے چمن
اب خبر نہیں کہاں
ہے ان کا گزر
ہائے کیا خبر تھی
کہ اب یوں اجڑنا ہے
نہ رہی اب ان کی چہک اور نہ جگت
کاش کم ہوتی اب اپنی حرکت
تو کچھ شگفتگی ہوتی پھر سے
مخلوق کی فکر میں
ہوجائیں سرگرم
واسطہ رکھو ان سے یارو
تاکہ پھر سے زندگی ہو
ان کی بسر
ماسوا اس کے نہیں کوئی حل
